21 جنوری، 2026، 3:08 PM

عراق؛ چار نامزد امیدوار دوبارہ صدارتی مقابلے میں شامل، وفاقی عدالت عظمیٰ کا فیصلہ

عراق؛ چار نامزد امیدوار دوبارہ صدارتی مقابلے میں شامل، وفاقی عدالت عظمیٰ کا فیصلہ

عراق کی وفاقی عدالت عظمیٰ نے پارلیمان کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے صدارتی امیدواروں کی اپیلوں پر غور کے بعد چار امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وفاقی عدالت عظمیٰ نے صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے نامزد امیدواروں کی اہلیت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے چار امیدواروں کو دوبارہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے مطابق، پارلیمان کی جانب سے جاری کردہ فہرست سے خارج کیے گئے 28 امیدواروں نے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں، جن پر 19 اور 20 جنوری کو تفصیلی سماعت کی گئی۔

عدالت نے 24 امیدواروں کی اپیلیں مسترد کر دیں، تاہم چار امیدواروں—خالد صدیق عزیز محمد، آزاد مجید حسن، رافع عبداللہ حمید موسیٰ اور سالم حواس علی—کو نااہل قرار دینے کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے پارلیمان کو ہدایت دی کہ ان کے نام دوبارہ اہل امیدواروں کی فہرست میں شامل کیے جائیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق یہ فیصلہ متفقہ طور پر بند کمرہ اجلاس میں کیا گیا اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

News ID 1937812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha